2۔آہ! مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ موت اِک زندہ حقیقت ہے، جہاں میں لکھئے زندگانی کو فسوں اور فسانہ کہیےیہی ہوتا ہے سدا کار گہہ ہستی میں موت کیا ہے اسے بس ایک بہانہ کہیےاٹھ گئی آج زمانے سے وہ اک ذات عظیم کہ جسے دانش و بینش کا خزانہ کہیےزندگی جس کی جلالت سے ضیا پاتی تھی ہو گیا موت کا وہ آج نشانہ کہیےسو گیا موت کی آغوش میں وہ مردِ جلیل علم و دانش کا ہوا دفن خزانہ کہیےپیکرِ علم و بادشاہ قلم تھا بھٹی لوحِ دانش کا اسے نقشِ بیگانہ کہیےوہ مورخ کہ تھا اسلاف کا تاریخ نگار اس کو تحقیق و تجسس کا دِوانہ کہیےعبقری عصر تھا وہ صاحبِ قرطاس و قلم اس مورخ کو نہ کیوں فخرِ زمانہ کہیےوہ کہ دریائے معارف تھا فلک رفعت تھا صُبح کا نور لکھیں ، لطفِ شبانہ کہیےساتھ اس کے گئی سب علم و قلم کی دولت ایسا نقصان ہے یہ جس کو دوگانہ کہیے(از: رشحِ قلم: جناب اطہر نقوی۔ انڈیا)