8۔مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ بھٹی نے اپنے قلم کا جادو جگا دیا ہے ہر قاری کو انھوں نے دیوانہ بنا دیا ہےمورخ کہیں اسے ہم محدث کہیں اسے ہم ہر طالب علم کو مسئلہ بتا دیا ہےانداز درویشانہ صحافت مدبرانہ علما کو سادگی کا نمونہ دکھا دیا ہےپیکرِ زہد و تقویٰ علما کی ہم نشینی ہر گاہ پہ اپنے علما کا تعارف کرا دیا ہےعلما بھوجیاں کی میسر رہی شاگردی سلفیوں غزنویوں کا رنگ جما دیا ہےفضائے علم میں بھٹی اڑتے رہے عمر بھر یوں بزم ارجمند کو انھوں نے سجا دیا ہےمطلع علم تاریخ کا ستارہ گم ہو چکا اہلِ کمال کو جس جہاں تک پہنچا دیا ہےعلما سے اکتساب اپنی مثال آپ جہاں حق ملا وہاں خود کو جھکا دیا ہےسوانح حیات لکھ کر اسلاف کی انھوں نے اک قرض تھا جماعت پہ جس کو چکا دیا ہےفقہائے ہند کی تاریخ لکھ کر مولانا بھٹی اہلِ علم کے سینے میں شمع کو جلا دیا ہےاے اللہ! معاف کر دے سب ان کی لغزشوں کو اس نے تیری توحید کا ڈنکا بجا دیا ہےتاجؔ جہانِ فانی سب کو ہی چھوڑنا ہے یہی سبق ان کی موت نے ہم کو پڑھا دیا ہےنتیجہ فکرجناب قاری تاج محمد شاکر۔پتوکی٭٭٭