7۔خادمِ قرآن و سنت حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی یاد میں !آہ! اے اسحاق بھٹی، تو سراپا خاکسار تیری رحلت سے ہوئی ہے قوم و ملت سوگوارتیرا جینا، تیرا مرنا، باعث صد افتخار مدتوں تک ہم کریں گے، آپ ہی کا انتظارقوت ’’فکر و عمل‘‘ سے زندگی تھی آشکار تیری خدمت، عظمت رفتہ کی روشن یادگارناز سے صدق و صفا تھے، پیکر صبر و رضا عزم میں ایسی بلندی تھی کبھی مانے نہ ہارتو مفکر، تو مورخ، تو محقق، تو ادیب تو مصنف، تو صحافی، تو معلم، باشعار’’فکر جامد‘‘ کا نہ حامی تھا نہ حامل وہ کبھی بحث و حق جوئی میں حاصل تھا انھیں علمی وقارہم نے دیکھی ہے تیری تحریر میں ’’کار مسیح‘‘ علم و حکمت، لفظ، و معنی، فکر و فن ہے شاہکارآپ نے لکھی ہے عظمت، ’’سلفیان‘‘ از کی ’’مسلکی غیرت‘‘ تمھاری حق متاع جانثارآہ! انصرؔ بارگاہ رب میں کرتے ہیں دعا!(تحریر:جناب انصرنیپالی، مرکز ابن باز الاسلامی کھٹمنڈو، نیپال(