کوئی تو ہو جو گلستاں میں ہو ترنم ریز کوئی تو ہو جو خزاؤں کو بھی بہار کرےکوئی تو ہو جو وفاؤں کا پاسدار بنے کوئی تو ہو جو محبت کو یادگار کرےکوئی تو ہو جو ’’گذشتہ‘‘ کو ’’حال‘‘ سے جوڑے کوئی تو رشتۂ دوراں کو استوار کرےکوئی تو ہو کہ جو ماضی کے گیت گاتا ہو کوئی تو ہو کہ جو ’’موجود‘‘ ناگوار کرےکوئی تو ہو جو غموں میں بھی مسکراتا رہے کوئی تو ہو جو تبسم کو اشک بار کرےکوئی تو آبلہ پائی ہمیں سکھائے آج کوئی تو ہو جو گریباں کو تار تار کرےکوئی تو ایسا ہو جس پر صبا بھی رشک کرے گل اس کے چہرۂ خنداں کا انتظار کرےقلم اٹھائے تو لؤلؤ ولالہ سج جائیں وہ لب ہلائے تو ہر شخص اعتبار کرےچلے تو دیتا چلے سب کو حکم تیز روی بڑھے تو قیس صفت دشت اختیار کرےجیے تو ایک زمانہ ہو ہم نوا اس کا مرے تو گردشِ دوراں کو سوگوار کرےانہی صفات کے حامل سحاق بھٹی تھے رب ان کی قبر کو جنت کا مرغزار کرے(نتیجہ فکر : جناب محمد سعید۔ وساویوالہ)