Maktaba Wahhabi

97 - 108
مصلحت کے مقتضی کے مطابق تکرار کے ساتھ آتے ہیں ۔ لیکن یہ تکرار ایک ہی طرح سے نہیں ہوتا ۔ بلکہ اس کا اسلوب طویل اور مختصر ‘ نرم اور سخت ہونے کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔اور قصے کے بعض پہلو ایک موقع پر بیان کیے جاتے ہیں جبکہ بعض پہلو دوسرے موقع پر بیان ہوتے ہیں۔ اس تکرار کی کئی ایک حکمتیں ہیں ‘ان میں سے : ۱: اس قصہ کی اہمیت کا بیان ۔کیونکہ اس کا تکرار اس کے اہتمام پر دلالت کرتا ہے ۔ ۲: اس قصہ کی تاکید ‘تاکہ لوگوں کے دل ثابت قدم رہیں ۔ ۳: قصہ میں زمانہ اور مخاطبین کے حال کی رعایت ، اس لیے آپ کبھی اس میں ایجاز پائیں گے اور کبھی سختی، (یہ سختی) غالباً ان قصوں میں ہے جو مکی سورتوں میں بیان ہوئے ہیں۔اور مدنی سورتوں میں اس کے برعکس معاملہ ہے ۔ ۴: حال کے مقتضی کے مطابق کسی قصہ کو کبھی ایک رنگ میں اور کبھی دوسرے رنگ میں بیان کرنے سے قرآن کی بلاغت اور اعجاز کا اظہار ۔ ۵: قرآن کی صداقت کا اظہار اور یہ کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ ہے ، اس لیے کہ ایک ہی قصہ کو مختلف انداز میں بیان کیا جاتا ہے ‘ مگر ان میں کوئی تناقض نہیں پایا جاتا ۔ ****
Flag Counter