Maktaba Wahhabi

74 - 108
الْکِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِہَاتٌ فَأَمَّا الَّذِیْنَ فیْ قُلُوبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَاء الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَاء تَأْوِیْلِہِ وَمَا یَعْلَمُ تَأْوِیْلَہُ إِلاَّ اللّٰهُ وَالرَّاسِخُونَ فِیْ الْعِلْمِ یَقُولُونَ آمَنَّا بِہِ کُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا وَمَا یَذَّکَّرُ إِلاَّ أُوْلُواْ الألْبَابِ} (آل عمران:۷) ’’ وہی تو ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی۔ جس کی بعض آیتیں محکم ہیں وہی اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ ہیں۔ تو جن کے دلوں میں کجی ہے وہ متشابہات کی اتباع کرتے ہیں تاکہ فتنہ برپا کریں اور مرادِ اصلی کا پتہ لگائیں حالانکہ مرادِ صلی اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں پختہ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم اُن پر ایمان لائے۔ یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں۔ اور نصیحت تو عقلمند ہی قبول کرتے ہیں۔‘‘[1] اس احکام( محکم ہونے کا ) معنی یہ ہے کہ آیت کے معانی بالکل واضح اور کھلے ہوئے ہوں ‘ اس میں کوئی اخفاء نہ ہو‘ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاکُم مِّنْ ذَکَرٍ وَّأُنْثَی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوباً وَّقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا } (الحجرات:۱۳) ’’اے لوگو! بیشک ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے،اور ہم نے تمہیں قبائل اور خاندان اس لئے بنایا ہے تاکہ تم پہچان حاصل کرسکو۔‘‘ نیز فرمانِ الٰہی ہے : { یَا أَیُّہَا النَّاسُ اعْبُدُواْ رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَالَّذِیْنَ مِن قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ} (البقرہ:۲۱) ’’ اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو ۔‘‘
Flag Counter