Maktaba Wahhabi

62 - 108
تک پہنچانے کے لیے وسیلہ بن جائے۔ کیونکہ ان تک اسلام کا پیغام پہچانا واجب ہے ۔ اور جس چیز کے بغیر واجب مکمل نہ ہو ‘ اس کا کرنا واجب ہوجاتا ہے ۔ ترجمہ کی شرطیں: اس کے ترجمہ کے جواز کے لیے کچھ شرائط ہیں ‘ ان میں سے : ۱: اسے قرآن کابدل نہ بنا لیا جائے کہ اس سے مستغنی ہوجائیں۔ اس بنا پر یہ واجب ہوجاتا ہے کہ قرآن کو عربی زبان میں لکھا جائے ‘اور اس کے ساتھ اس کا ترجمہ لکھا جائے ، جو کہ(عربی ) تفسیر کی طرح ہوجائے گا ۔ ۲: یہ کہ ترجمہ کرنے والا دونوں زبانوں میں الفاظ کے مدلولات ، اور سیاق کے تقاضوں کا جاننے والا ہو۔ ۳: یہ کہ قرآن میں وارد ہونے والے الفاظ کے شرعی معانی کا بھی جاننے والا ہو۔ (جیسے کہ :صلاۃ ‘ زکواۃ، صیام ، نمیمہ ، غیبۃ اورترجمہ قرآن ہر گز نہ قبول کیا جائے ، سوائے ان لوگوں کے ترجمہ کے جو مامون اور ثقہ ہیں ۔ اور جن کی دین پر استقامت معروف ہو۔ ****
Flag Counter