Maktaba Wahhabi

21 - 108
{قُلْ نَزَّلَہُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّکَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ آمَنُواْ وَہُدًی وَبُشْرَی لِلْمُسْلِمِیْنَ} (النحل:۱۰۲) ’’کہہ دو کہ اس کو روح القدس تمہارے رب کی طرف سے سچائی کیساتھ لے کر نازل ہوئے ہیں تاکہ یہ (قرآن) مومنوں کو ثابت قدم رکھے اور حکم ماننے والوں کیلئے تو (یہ) ہدایت اور بشارت ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے جبریل امین علیہ السلام کے بہت سارے اوصاف بیان کیے ہیں۔ جوکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سے قرآن لے کر نازل ہوئے ہیں ۔ جوکہ قرآن کی عظمت اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کے اہتمام و انتظام کی دلیل ہے ۔ کیونکہ وہ اتنی عظیم ہستی کو صرف عظیم امور کی تبلیغ و رسالت کے لیے ہی انتخاب کرتا ہے ۔ ( یعنی قرآن ایک عظیم کتاب ہے ‘جس کو اللہ تعالیٰ کے ہاں سے ایک عظیم الشان فرشتہ لے کر ایک عظیم الشان رسول پر نازل ہوئے۔ ****
Flag Counter