Maktaba Wahhabi

17 - 82
قُلْتُ النِّصْفُ قَالَ مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَخَیْرٌ لَکَ قَالَ قُلْتُ فَالثُّلُثَیْنِ قَالَ مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ قُلْتُ أَجْعَلُ لَکَ صَلَاتِیْ کُلَّہَا قَالَ إِذًا تُکْفیٰ ہَمُّکَ وَیُغْفَرُلَکَ ذَنْبُکَ ۔))[1] ’’بے شبہ میں آپ پر کثرت سے درود پڑھتا ہوں ، آپ کا کیا خیال ہے ؟ میں کتنا درود پڑھا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جتنا چاہو۔ میں نے کہاکہ دعا کا چوتھائی حصہ درود پر صرف کروں تو کیا خیال ہے ؟فرمایا: جتنا چاہو،اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو تمہارے لیے بہتر ہے ۔میں نے کہاکہ دعا کا آدھا حصہ درود پر صرف کروں تو کیا خیال ہے ؟فرمایا: جتنا چاہو،اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو تمہارے لیے بہتر ہے ۔میں نے کہاکہ دعا کا دو تہائی حصہ درود پر صرف کروں تو کیا خیال ہے ؟فرمایا: جتنا چاہو،اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو تمہارے لیے بہتر ہے ۔ میں نے کہاکہ ساری دعا درود پر صرف کروں تو ؟فرمایا: ایسا کرنے سے تمہارے غموں کو دور کر دیا جائے گا او رگناہوں کو مٹا دیا جائے گا۔‘‘ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہم سب کو مربی علماء کی صف میں شامل فرمائے او رمزکی اول کی رفاقت نصیب فرمائے اور ہماری ظاہری وباطنی تطہیر فرما کر دیدار قدوس کا مستحق بنائے۔ آمین! مقدم وخیر اندیش صہیب احمد میر محمدی
Flag Counter