Maktaba Wahhabi

11 - 82
لیکن اس میں آگ ہوتی جواسے پگھلا رہی ہوتی ہے۔ ‘‘ ۳۔تواضع وانکساری: ۱۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللّٰہ۔))[1] ’’جو شخص اللہ کے لیے عاجزی کرتا ہے اللہ رب العزت اسے بلند کردیتے ہیں۔‘‘ ۲۔ امام ابن جماعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ((اَلْعِلْمُ ثَلَاثَۃُ اَشْبَارٍ مَنْ دَخَلَ فِی الشِّبْرِ الْاَوَّلِ تَکَبَّرَ وَمَنْ دَخَلَ فِی الشِّبْرِ الثَّانِی تَوَاضَعَ وَمَنْ دَخَلَ فِی الشِّبْرِ الثَّالِثِ عَلِمَ أنَّہٗ لَا یَعْلَمُ۔)) ’’علم تین بالشت (مرحلے) پر مشتمل ہے جو پہلی بالشت حاصل کرتاہے وہ تکبر و نخوت کا شکار ہوتا ہے جو دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر لیتا ہے ، اس میں تواضع پیدا ہو جاتی ہے اور جوعلم کے تیسرے درجے کو پہنچ جاتاہے وہ اس حقیقت کا ادراک کر لیتاہے کہ وہ کامل نہیں ہے۔‘‘ ۳۔ ((کُنْ کَا لشَّجَرَۃِ یُرْمٰی إِلَیْہَا الْأَحْجَارُ وَتَرْمِیْ إِلَیْہِمُ الْأَثْمَارَ۔)) ’’آپ ایک درخت کے مانند ہو جائیں کہ لوگ اس کی طرف پتھر پھینکتے ہیں اور وہ ان کی طرف پھل پھینکتا ہے۔ ۴۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَرَادَ عِزًّا بِلَاسُلْطَانٍ وَکَثْرَۃَ بِلَا عَشِیْرَۃٍ وَغِنًی بِلَا مَالٍ فَلْیَنْتَقِلْ مِنْ ذِلَّ الْمَعْصِیَۃِ إِلیٰ عِزَّ الطَّاعَۃِ۔)) ’’جو بغیر سلطنت کے عزت چاہتا ہے اور بغیر قبیلے کے کثرت چاہتا ہے اور بغیر مال کے امیری چاہتا ہے تواسے چاہیے کہ معصیت کی ذلت سے اطاعت کی
Flag Counter