Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

اور الآثار سے صحیح احادیث مراد ہیں ۔ (۴) امام بیہقی ؒ نے ہی امام اوزاعی ؒ سے نقل فرمایا ہے کہ انہوں نے اپنے کسی ساتھی سے مخاطب ہوکرفرمایا: (اِذَا بَلَغَکَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ حَدِیْثٌ فَاِیَّاکَ اَنْ تَقُوْلَ بِغَیْرِہٖ فَاِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ مُبَلِّغاً عَنِ اللّٰہِ تَعَالیٰ) ’’جب تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث پہنچ جائے تو خبردار! اس کے سوا کسی دوسرے کے قول کو مت اختیار کرو،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اللہ کی طرف سے مبلِّغ تھے۔‘‘ (۵) بیہقی میں ہی جلیل القدر امام حضرت سفیان بن سعید ثوری ؒ کاارشاد ہے: (اِنَّمَا الْعِلْمُ بِالآْثَارِ) ’’اصل علم تو علم ِآثار(علمِ حدیث) ہی ہے۔‘‘ (۶) امامِ دارُالہجرت حضرت امام مالک ؒ فرماتے ہیں : (مَامِنَّا اِلَّارَادٌّوَمَرْدُوْدٌ عَلَیْہِ اِلَّا صَاحِبُ ھَذَاالْقَبْرِ(وَیُشِیْرُ اِلٰی قَبْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ) ’’ہم میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں جو ردّ نہ کرے یا جس پر اس کی بات ردّ نہ کی جاسکتی ہو۔سوائے اس قبر والے کے۔(اور یہ کہتے ہوئے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرِ مبارک کی طرف اشارہ کیا کرتے تھے)۔‘‘ (۷) امام ابوحنیفہ ؒ فرماتے ہیں : (اِذَا جَائَ الْحَدِیْثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَعَلٰی الرَّأْسِ وَالْعَیْنِ) ’’جب رسول ُاللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث آجائے تو وہ بسروچشم ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter