Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

کہ آپ ان کے مختلف فیہ امور میں انکے لیے وضاحت کریں اور یہ ایمان والی قوم کے لیے رحمت ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے کتابِ مقدّس نازل فرمائی تاکہ وہ لوگوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات میں حکمِ الٰہی بیان کرے اور وہ لوگ جن امور سے جہالت میں مبتلا ہیں ان کے متعلق شریعت ِالہیّہ کے احکام بتائے اور لوگوں کو شریعت کے التزام اور حدودُ اللہ کے قیام کا حکم دے، اور وہ امور جو ان کے حق میں فی الوقت یا بدترمضرّت رساں ہیں ، ان سے انہیں روکے۔ اس سلسلۂ انبیاء ورسل کی آخری کڑی جو اپنے ماسبق تمام انبیاء ورسل سے افضل اورانکے امام وسردار ہمارے نبی وامام حضرت محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن پر آکر اللہ نے اس سلسلہ کو ختم کردیا۔ حضرت محمدِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام پر اللہ تعالیٰ کی افضل ترین رحمتیں اور لاکھوں سلام ہوں ۔ دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا پیغام لوگوں کو پہنچایا،امانتِ الہیہ کو ادا کیا۔امت سے خیر خواہی کی لوگوں کو اللہ کی توحید سکھلانے کے لیے بھرپور کوشش کرکے جہاد کا حق اداکردیا۔لوگوں کو اللہ کی طرف خفیہ واعلانیہ دعوت دی اور اللہ کی راہ میں شدید اذیّتیں برداشت کیں ، مگر صبر واستقلال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے رسولوں نے صبر وضبط سے کام لیا تھا۔
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter