Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

کے ساتھ سختی سے کام نہ لیں ، بلکہ صبر کا دامن تھامے رکھیں ، اور جلد بازی نہ کریں ، نہ ہی تشدّد کو اپنائیں بلکہ عمدہ اسلوب کے ساتھ اسکا شُبہ زائل کرنے اور دلائل کو واضح کرنے کی کوشش کریں ۔ اے داعی ومبلّغ! اسی طرح آپ کو یہ بھی چاہیے کہ صبر وتحمّل کا شیوہ اختیار کریں اور جبروتشدّدکا رویہ نہ اپنائیں کیونکہ انتفاع بالحق کا یہ اقرب ترین ذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب حضرت موسیٰ وہارون علیہما الصلوٰۃ والسلام کو فرعون کی طرف بھیجا تو اُنہیں حکم فرمایا کہ اُسے نرم بات کہیں ،حالانکہ وہ سب سے بڑا باغی وسرکش تھا۔حضرت موسیٰ وہارون علیہما السلام کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا: {فَقُوْلَا لَہٗ قَوْلاً لَیِّناً لَعَلَّہٗ یَتَذَکَّرُاَوْیَخْشٰی} (سورۃ طٰہ:۴۴) ’’اُسے نرم بات کہو شاید کہ وہ نصیحت حاصل کرے یا ڈرجائے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرمایا: {فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنْتَ لَھُمْ وَلَوْکُنْتَ فَظًّا غَلِیظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِکَ} (سورۃ آل عمران:۱۵۹) ’’اے میرے پیغمبر!آپ اللہ کی رحمت سے ان کے لیے نرم دل ہوگئے اور اگر آپ تُندخو اورسنگدل ہوتے تو یہ لوگ آپ کے آس پاس سے دور بھاگ جاتے۔‘‘ اِس سے معلوم ہوا کہ دعوت کا حکیمانہ اسلوب اور جادۂ مستقیم یہ ہے کہ داعی وواعظ، دعوت وتبلیغ میں صاحبِ حکمت اور اس کے اسلوب وانداز کے سلسلہ میں صاحبِ بصیرت ہو۔عُجلت وجلدبازی سے کام نہ لے اور نہ ہی تشدّد وسختی کرے ،بلکہ حکمت ودانائی سے،آیات
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter