Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

اور ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنِ پاک کے بارے میں ارشاد فرمایا: ((ھُوَ حَبْلُ اللّٰہِ مَنْ تَمَسَّکَ بِہٖ کَانَ عَلٰی الْھُدیٰ وَمَنْ تَرَکَہٗ کَانَ عَلٰی الضَّلَالِ)) (حدیث) ’’یہ اللہ کی رسّی ہے جس نے اس کے ساتھ تمسّک کیا وہ ہدایت والا ہے اور جس نے اسے چھوڑدیا وہ ضلالت وگمراہی کے گڑھے میں گرگیا۔‘‘ اس مفہوم ومعنیٰ کی احادیث بکثرت ہیں ۔ کتاب اللہ اور اس کے ساتھ ساتھ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے تمسّک اور تمام فیصلہ طلب امور میں انہیں اپنا حَکم ومُنصِف بنانے کے وجوب پر اہلِ علم وایمان صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین وتبع تابعین رحمہم اللہ کے اجماع پر کا فی وشافی دلائل موجود ہیں ۔البتہ یہاں ان کا ذکر کرنا باعثِ طوالت ہوگا۔ ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف: شریعتِ اسلامیہ کے پہلے تین متّفق علیہ مآخذومصادر میں سے دوسرا ماْخذ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح وثابت شدہ قولی،فعلی اور تقریری حدیث(سنت)ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد آنے والے لوگوں کا ہمیشہ اس اصلِ اصیل پرایمان رہا ہے۔وہ اس سے حُجّت پکڑتے آئے اور اُمت کو اس کی تعلیم دیتے رہے ہیں ۔اس موضوع پر انہوں نے بیشمار کتابیں لکھی ہیں اور اصولِ فقہ ومصطلحات کی کتابوں میں اس کی خوب خوب وضاحت کی ہے اور اس کے دلائل اس قدر بکثرت ہیں کہ انکا حصر واحاطہ کرنا ناممکن ہے۔ حُجیّتِ حدیث کے دلائل: سنّت وحدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرا مصدرِ شریعت اورحُجیّت ہونے کے دلائل میں سے کتاب اللہ کی وہ آیات دلالت کناں ہیں ،جن میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتّباع
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter