Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

{وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَویٰ oاِنْ ھُوَا اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحیٰ} (سورۃ النجم:۳۔۴) ’’اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں ،وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔‘‘ 3۔ان کے بعد تیسرے نمبر پر اجماعِ علمائِ اُمّت کا درجہ ہے۔ 4۔دیگر تمام مآخذ ومصادر ِشریعت میں علمائِ کرام کا اختلاف ہے، جن میں سے اہم ترین ماخذ ومصدر ’’قیاس‘‘ ہے ۔اور جمہور اہلِ علم کے نزدیک قیاس اگر تمام معتبر شرائط کو پورا کررہا ہو تو وہ بھی حجّت ہے۔اِن اصولِ اربعہ کی حُجیّت کے دلائل کی تعداد حصر واحاطہ اور عدد وشمار سے بڑھ کرہے،اور وہ اتنے مشہور ہیں کہ محتاج ِ بیان نہیں ہیں ۔ ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم: شریعتِ اسلامیہکا سب سے پہلا ماْخذ ومصدر اللہ کی کتاب قرآنِ پاک ہے۔اور کتاب اللہ کے کئی مقامات پر اللہ رب العزّت کا کلام اس کتاب کی اتّباع،اس سے تمسّک اور اس کی حدود کا پاس کرنے کے وجوب پر دال ہے۔چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: {اِتَّبِعُوْامَااُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِنْ رَّبِّکُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْامِنْ دُوْنِہٖ اَوْلِیَآئَ قَلِیْلًا مَّا تَذَکَّرُوْنَo} (سورۃ الاعراف:۳) ’’تمہاری طرف جو تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا، اس کی اتّباع کرو، اور اس کے سوا دوسرے دوستوں کی پیروی مت کرو۔تم بہت تھوڑی سی نصیحت پکڑتے ہو۔‘‘ اور فرمانِ باری تعالیٰ ہے: {وَھَذَا کِتَابٌ اَنْزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَاتَّقُوْالَعَلَّکُم
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter