Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

لوگوں کو خیروہدایت کی طرف دعوت دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف اطراف میں متعدد چھوٹے چھوٹے لشکر روانہ کیے اور مشہور ومعروف غزوات اور جنگیں بھی کیں ،یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو غلبہ عطافرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہی اُس نے اپنے دین کو مکمل کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت پر اپنی نعمت کی تکمیل کی۔ اور جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں دین کی تکمیل کرلی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شریعتِ غرّا ء کو اپنی اُمت تک پہنچا دیا توپھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے۔ دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ بارِ امانت صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے اٹھایا۔وہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ پر چلے۔ اللہ جلّ جلالہٗ کا نام لیا اور پورے کرّۂ ارضی پر پھیل گئے درآنحالیکہ وہ حق کے داعی اور اللہ کی راہ کے مجاہد تھے اور دعوت الی اللہ کے معاملے میں کسی لومۃ لائم سے خوفزدہ نہ ہوتے تھے۔ {یُبَلِّغُوْنَ رِسَلٰتِ اللّٰہِ وَیَخْشَوْنَہٗ وَلَا یَخْشَوْنَ اَحَدًااِلَّااللّٰہَ} (سورۃ الاحزاب:۳۹) ’’وہ اللہ کا پیغام لوگوں کو پہنچاتے اور اس سے ڈرتے تھے۔‘‘ وہ غازی ومجاہدین،ہدایت یافتہ داعیانِ الیٰ اللہ اور صالحین ومصلحین بن کر چار دانگِ عالَم میں منتشر ہوگئے۔اللہ کے دین کو پھیلاتے اور شریعتِ الہیّہ کی تعلیم دیتے
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter