Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

اور کورچشمانہ واندھی تقلید سے بچیں ، بلکہ آئمّہ کے علم وفضل اور قدر ومنزلت کو تسلیم کریں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے نفس اور دین کے لیے بھی احتیاط سے کام لیں ۔حق کو اپنائیں ، اسی کی طرف لوگوں کی راہنمائی کریں اور عندالطلب اسی کے حق میں اپنی رضاء کا ووٹ ڈالیں ۔اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں ،اُسے ہر لمحہ اپنے پیشِ نظر رکھیں ۔اپنے نفس وایمان کو اس بات سے متّصف کریں کہ ’’حق ایک ہے۔‘‘اور مجتہدین اگر صحیح بات کوپہنچ جائیں تو ان کے لیے دواجر اور اگر وہ خطاکرجائیں تو بھی ان کے لیے ایک اجر ہے۔جیسا کہ رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سلسلہ میں صحیح حدیث موجود ہے۔ [1] اور مجتہدین سے میری مراد اہلسنت کے اہل علم وایمان اور اہلِ ہدایت مجتہدین ہیں ۔ 5۔مقصود ومطلوبِ دعوت دعوت وتبلیغ کا مطلوب ومقصود اور ہدف: ٭ کافر کو ظلمتِ کفر سے نکال کر نورِ ہدایت کی طرف لانا ہے۔ ٭ جاہل کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر نورِ علم سے روشناس کراناہے۔ ٭ اور گناہوں سے لت پت لوگوں کو گناہ کے اندھیروں سے نکال کر نورِاطاعت واتّباع کا عادی بنانا ہے۔
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter