Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

’’تم یقیناً ایک آدمی کو اپنے مزیّن وآراستہ تخت پر گاؤتکیہ سے ٹیک لگائے بیٹھا پاؤ گے،اس کے پاس میرے احکام میں سے کوئی حکم یا میرے منع کردہ امورمیں سے کوئی امر آئے گا،وہ کہہ دیگا:ہم کچھ نہیں جانتے ہم نے جو کچھ کتاب اللہ میں پایا اُسی کی ہم نے اتّباع کرنی ہے۔‘‘ اور حسن بن جابر رضی اللہ عنہ سے صحیح اسناد کے ساتھ مروی ہے ،وہ کہتے ہیں کہ میں نے مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ((حَرَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَوْمَ خَیْبَرَ اَشْیَائً ثُمَّ قَالَ:یُوْشِکُ اَحَدُکُمْ یُکَذِّبُنِیْ وَھُوَمُتَّکِیٌٔ یُحَدَّثُ بِحَدِیْثِیْ فَیَقُوْلُ:بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ کِتَابُ اللّٰہِ فَمَا وَجَدَنَا فِیْہِ مِنْ حَلَالٍ اِسْتَحْلَلُنَاہُ وَمَا وَجَدْنَا فِیْہِ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاہُ اَلآَ اِنَّ مَاحَرَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مِثْلَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ)) [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے دن بعض اشیاء کو حرام قرار دیا پھر فرمایا:قریب ہے کہ تم میں سے کوئی مجھے جھٹلائے، وہ تکیہ لگائے بیٹھاہوگا، اسے میری حدیث سنائی جائیگی تو وہ کہے گا:ہمارے مابین کتاب اللہ موجود ہے ،اُس میں سے ہم نے جو چیز حلال پائی اسے حلال سمجھا اور جو حرام پائی اسے حرام جانا۔خبردار !رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاحرام کردہ بالکل اُسی طرح ہے جیسے کوئی چیز اللہ کی حرام کردہ ہے۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بشکلِ تواتر بکثرت احادیث ملتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو یہ وصیّت فرمایاکرتے تھے کہ جو یہاں موجود ہیں وہ غیرحاضر وغیر موجودلوگوں کے
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter