Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

کوپوری واقفیّت وعلم نہ ہو۔چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: {قُلْْ ھٰذِہٖ سَبِیْلِیْ اَدْعُوْاِلَی اللّٰہِ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ } (سورۃ یوسف:۱۰۸) ’’کہہ دیجیے کہ میری راہ یہ ہے۔میں علیٰ وجہِ البصیرت اللہ کی طرف دعوت دیتا ہوں ۔‘‘ گویا علم و بصیرت کے سوا کوئی چارہ نہیں اور حصول ِ علم ایک فریضہ ہے۔ [1] ناواقفیت ولا علمی کی صورت میں دعوت دینے سے احتراز کریں ، اور اس بات سے بھی قطعی گریزاں رہیں کہ آپ کو ئی ایسا موضوع چھیڑ بیٹھیں جس کے متعلق خود آپ کو وافر معلومات حاصل نہیں ۔کیونکہ ناواقف بگاڑتا تو ہے، سنوارتا کچھ بھی نہیں ۔فساد بپا کرتا ہے، اصلاح نہیں کرپاتا۔ اے اللہ کے بندے! آپ اللہ سے ڈرتے رہیں اور اس بات سے بھی بچیں کہ آپ علم کے بغیر اللہ پرکوئی بات تھوپ دیں ۔آپ کسی چیز کی طرف اُس وقت تک دعوت نہ دیں جب تک اُس کے متعلق اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا پوری طرح علم اور بصیرت واگاہی نہ حاصل کرلیں ۔بصیرت کے سوا کوئی چارہ ٔ کار نہیں ۔ اور یہ ہرعالِم، ہر طالبِ علم اور ہرمبلّغ وداعی الیٰ اللہ کی ذمہ داری ہے کہ جس کام کی طرف دعوت دے اُس کے متعلق پہلے خود علم
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter