Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

سرمایہ داری(نظام) روا ہے نہ یہ (سوشلزم)بجا۔بلکہ اسلام نے مال ودولت کی حفاظت کا پیغام دیا ہے اور ظلم وزیادتی،دھوکہ وفریب،سُود اور لوگوں پر جبر وتعدّی سے قطعاً پاک، جائزو شرعی ذرائع سے اکتسابِ دولت وزر کی تعلیم دی ہے اور فرد وجماعت دونوں کی اَملاک کا حق تسلیم کیا ہے۔اس طرح اسلام دونوں ازموں ،دونوں اقتصادی نظاموں اور دجل وفریب کے دونوں طریقوں کے مابین ایک راہِ اعتدال ہے۔اس نے مال وزرکو مباح قرار دیا، اسے کمانے کی دعوت ترغیب دی اور ایسے حکیمانہ طریقوں سے کمانے کی تعلیم دی کہ جو کمانے والے کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرائض کی ادائیگی سے بھی نہ روک سکیں ،چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَاتَاْکُلُوْااَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ} (سورۃ النسآء:۲۹) ’’اے ایمان والو! اپنے مال ودولت کو آپس میں باطل طریقہ سے مت کھاؤ۔‘‘ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمْ حَرَامٌ دَمُہٗ وَمَالُہٗ وَعِرْضُہٗ))[1] ’’ہر مسلمان کا خون،مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔‘‘ اور حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایاتھا: ((اِنَّ دِمَائَکُمْ وَاَمْوَالَکُمْ وَاَعْرَاضَکُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ھَذَا فِیْ شَھْرِکُمْ ھَذَافِیْ بَلَدِکُمْ ھَذَا)) [2]
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter