Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

ہے اور یہی اللہ کی وحدانیّت۔لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ۔ اور اس کا مطلب، اللہ کی توحید،اخلاص وللّٰہیّت اور اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء ورسل علیہم الصلوٰۃ والسلام پر ایمان لانے کی طرف دعوت دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسل نے سابقہ حالات،آئندہ واقعات ،قیامت ،آخری زمانہ اور قربِ قیامت کے متعلق جوجو خبردی ہے، اُن سب امور پر ایمان لانے کی طرف دعوت دینا بھی اسی میں شامل ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرائض نماز پڑھنا،زکوٰہ ادا کرنا ،رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور بیت اللہ شریف کی زیارت وحج کرنا وغیرہ بھی اِسی میں داخل ہے۔ جہاد فی سبیل اللہ،امربالمعروف ونہی عن المنکر،طہارت،نماز،باہمی لین دین کے معاملات،نکاح،طلاق،قانونِ جُرم وسزا،نان ونفقہ،جنگ وامن اور وہ تمام امورجن کی انسان کو ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ان سب میں احکامِ شریعت کو اختیار کرنے کی طرف دعوت دینا بھی اُسی کا جزئہے۔ ایسے ہی داعی ومبلّغ اخلاقِ حسنہ اور اعمالِ صالحہ کی طرف دعوت دے،بداخلاقی اور بدعملی سے روکے، یہ ذمّہ داری نبھانا عبادت ہے اور قیادت بھی۔ میدانِ دعوت وتبلیغ میں کام کرنے والا شخص عابدہوگااورقائد بھی،یہ عمل عبادت ہے اور حکمت بھی،یوں وہ داعی ومبلّغ عابدوغازی اور روزہ دار ہوگا، اور شریعتِ الہیّہ کے احکام کی رو سے فیصلے کرنے اور اس کے احکام کو نافذ کرنے والا حاکم بھی ہوگا۔ یہ عملِ دعوت وارشاد عبادت ہے اور جہاد بھی۔داعی ومبلّغ اللہ کی طرف دعوت دے، اور اللہ کے دین سے بغاوت وسرتابی کرنے والوں کے ساتھ جہاد بھی کرے۔وہ حاملِ قرآن ہو اور شمشیربکف بھی۔ قرآنِ پاک کے معنیٰ میں غور وفکر اور تامّل وتدّبر کرے اوراسکے احکام کو طاقت
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter