Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

{قَدْ نَعْلَمُ اِنَّہٗ لَیَحْزُنُکَ الَّذِیْ یَقُوْلُوْنَ فَاِنَّھُمْ لاَیُکَذِّبُوْنَکَ وَلٰکِنَّ الظَّالِمِیْنَ بِآیٰاتِ اللّٰہِ یَجْحَدُوْنَo} (سورۃ الانعام:۳۳) ’’ہم جانتے ہیں کہ ان کی باتیں آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو غمگین کرتی ہیں ، وہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو نہیں جھٹلاتے بلکہ وہ ظالم تو اللہ کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں ۔‘‘ یہاں اللہ پاک نے واضح فرمادیا ہے کہ وہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب نہیں کرتے تھے،بلکہ درباطن وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت وصفائی کے معترف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امانت ودیانت سے واقف تھے، یہاں تک کہ نزولِ وحی سے قبل وہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’امین‘‘ کے نام سے پکاراکرتے تھے۔مگر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حسد وبغاوت کی بناء پر حق کا انکار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو خورِ اعتناء نہ سمجھا بلکہ پورے حوصلہ واستقامت کے ساتھ رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر اپنے مشن میں لگے رہے،لوگوں کو اللہ جلّ وعلا کی طرف مسلسل بلاتے رہے ،اور اُن کی اذیّتوں پر صبر وہمت سے کام لیا۔دعوت کے لیے پیہم کوشاں رہے، ایذاؤں سے بچتے،برداشت کرتے اورحسب الامکان ایذاء رساں دشمنوں کو معاف کرتے رہے ۔یہاں تک کہ معاملہ انتہائی شدّت اختیار کرگیا،اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کرلیا ۔تب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ منوّرہ کی طرف ہجرت کر جانے کا حکم دے دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ منوّرہ تشریف لے گئے،یوں مدینہ منوّرہ اسلام کا پہلا ’’دارالخلافہ‘‘بن گیا۔ وہاں اللہ کے دین کو غلبہ حاصل ہوا اور مسلمانوں کی حکومت وقوّت وجود میں آگئی۔ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دعوت کو مسلسل جاری رکھا اور حق کی وضاحت کرتے رہے، اور جہاد بالسیف بھی شروع کردیا۔مختلف روساء قبائل اور سرداروں کی طرف قاصد بھیجے جو
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter