Maktaba Wahhabi

دعوۃ الی اللہ اور داعی کے اوصاف

مؤلف: علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

بسم اللّٰه الرحمن الرحيم تقد یم اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ،وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ، اَمَّا بَعْدُ: قارئینِ کرام! اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ یہ کتاب دورسالوں پر مشتمل ہے، ایک کا عنوان’’الدعوۃ الیٰ اللّٰہ واخلاق الدعاۃ‘‘ (دعوت الیٰ اللہ اور داعی کے اوصاف) اور دوسرے رسالے کا نام’’وجوب العمل بالسنۃ وکفر من انکرھا‘‘(مقامِ سنّت اور فتنۂ انکارِ حدیث) ہے۔جسکا دو حرفی خلاصہ یہ ہے کہ حدیث وسنّت پر عمل واجب ہے اور جو اِن کا انکار کرے وہ کافر، دائرہ اسلام سے خارج ہے۔یہ دونوں رسالے سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ‘اللہ کی تصانیف ہیں ۔ موصوف کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔دنیائے اسلام آپ کوجانتی پہچانتی ہے۔وہ سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم اور ادارہ دعوت وتبلیغ کے رئیس اعلیٰ رہے ہیں ،جس کی برانچیں پاکستان،برطانیہ،افریقہ غرضیکہ پوری دُنیا میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ دوسرا رسالہ جس میں حدیث وسنّت کے واجب العمل ہونے کے دلائل قرآن وسنت سے پیش کیے گئے ہیں ۔یہ ہرمسلمان جانتا ہے کہ سنت کے بغیر دین نامکمل ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے، ایسے ہی اللہ تعالیٰ نے حدیث وسنّت کی بھی حفاظت فرمائی ہے۔ اگر حدیث نہ ہو تو قرآن مجید کی بہت سی آیات کامفہوم سمجھ میں نہیں آسکتا۔ جیسے نماز،روزہ،حج اورزکوٰۃ وغیرہ کے مسائل واحکام ہیں اسی طرح ہی باقی سب مسائل ہیں جنہیں
x
صفحہعنوان
4تقد یم
7گفتنی
9دعوت الیٰ اللہ اورداعی کے اوصاف
11دعوتِ الیٰ اللہ کا نقطۂ آغاز
14دعوت وتبلیغ میں ایذائیں اور صبر واستقلال
17دعوتِ الیٰ اللہ دورِ صحابہ رضی اللہ عنہ میں
19دعوتِ الیٰ اللہ دورِتابعین وتبع تابعین میں
21دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء
221۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت
282۔دعوتِ الیٰ اللہ کی فضیلت
333۔دعوت ِ الیٰ اللہ کی کیفیّتِ ادا اوراسکااسلوب
36اے داعی ومبلّغ!
384۔دعوت کس چیز کی طرف؟
47اے داعی ومسلم !
49خلاصۂ کلام
515۔مقصود ومطلوبِ دعوت
526۔داعی کے اوصاف
521۔اخلاص:
532۔علم:
553۔حِلم:
574۔ عمل:
60اے داعی ومبلّغ!
63مآخذومصادرِ شریعت:
64ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم:
68ماْخذِ ثانی .حدیثِ شریف:
68حُجیّتِ حدیث کے دلائل:
69کتابُ اللہ میں :
73حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں :
79وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث)
79آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں :
84آثارِ تابعین وآئمّہ رحہم اللہ کی روشنی میں
92الغرض:
Flag Counter