Maktaba Wahhabi

97 - 158
تیرا بُرا ہو۔! تمھیں کیا معلوم ہے کہ زنا کیا ہے؟ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ اسے ہمارے سامنے سے دور ہٹا دو۔مگر وہ یکے بعد دیگرے۔اور دوبارہ سہ بارہ۔لوٹ لوٹ کر آتے ہی چلے گئے۔جب ان کا بار بار لوٹنا بڑھ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خاندان اور قبیلہ کے لوگوں سے پوچھا: ’’یہ نوجوان کہیں پاگل تو نہیں؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا: ’’اے ا للہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں اس میں کسی قسم کی کوئی بیماری نظر نہیں آئی۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شاید یہ اس وقت شراب پیے ہوئے اور نشے کی حالت میں یہ سب کچھ کہہ رہا ہو؟‘‘ ایک آدمی اٹھا اور اس نے ان کے منہ کے قریب جاکر سونگھا تو اسے شراب جیسی کوئی بدبو محسوس نہ ہوئی۔ تب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جانتے ہو۔زنا کیا ہے؟‘‘ انھوں نے عرض کیا: جی ہاں! میں نے ایک عورت کے ساتھ ایک فعلِ حرام کا ارتکاب کیا ہے اور اس کے ساتھ وہی کچھ کیا ہے جو کوئی آدمی اپنی بیوی سے حلال طورپر کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا:
Flag Counter