Maktaba Wahhabi

91 - 158
اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ایک غریب اور فاقہ کش نوجوان تھا۔چلتے پھرتے گلی کوچوں میں پھیری لگاتا اور کچھ بیچ کر پیٹ پال رہا تھا۔وہاں ایک مالدار فارغ البال عورت تھی جو حرام میں ہاتھ رنگنے سے باز نہیں رہتی تھی۔وہ شیطان کا پھینکا ہوا ایک جال تھی۔ایک دن وہ نوجوان اس عورت کے گھر کے پاس سے گزرا تو اس عورت نے کواڑ کو تھوڑا سا کھول کر باہر جھانکتے ہوئے اس سے پوچھا:کیا سامان بیچ رہے ہو؟ اس نے اسے بتا دیا۔عورت نے اس نوجوان سے کہا کہ اندر آجاؤ، میں سامان دیکھنا چاہتی ہوں۔جب وہ اندر داخل ہو گیا تو اس عورت نے دروازے کو اندر سے بند کر لیا اور اس نوجوان کو زنا و حرام کاری کی دعوت دے دی۔وہ نوجوان اس عورت پر چلایا اور کہنے لگا: معاذ اللہ!(میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں)۔اور ساتھ ہی اس نے اُس وقت کو یاد کرنا شروع کر دیا جب تمام لذتیں مٹ جائیں گی اور حسرتیں گھیرا ڈال لیں گی۔اس نے وہ دن یاد کیا جب زناکاری و بدکاری سے لذت اٹھانے والے اعضاے جسم ہی اس کے خلاف گواہی دیں گے۔وہ پاؤں جن پر وہ چل کر گیا تھا۔ہاتھ جن سے اس نے چھوا تھا۔وہ زبان جس کے ساتھ اس
Flag Counter