Maktaba Wahhabi

126 - 158
گناہ کی چابی کسی نے مجھ سے کہا: میرا ایک بہت ہی گہرا دوست تھا۔جو میرے لیے میرے بھائی کی جگہ تھا۔وہ پچھلے ہفتے اچانک ایک حادثہ()میں مارا گیا ہے۔اللہ سے میری دعا ہے کہ وہ اس پر رحم فرمائے اور اس کے افعال پر اس سے درگزر فرمائے۔مشکل یہ نہیں کہ وہ مر گیا ہے۔کیوں کہ ہم سبھی کو ایک دن مرنا ہے۔ مشکل یہ ہے کہ ہمارا وہ دوست انٹرنیٹ کا بڑا تجربہ کار تھا۔وہ بے حیائی و اباحیت پر مشتمل عریانی بردوش مواقع()اور ننگی تصویروں پر مشتمل مقامات و سائٹس کے انکشاف کی بڑی مہارت رکھتا تھا۔بلکہ اس نے اباحیت بردوش اپنی ایک سائٹ تیار کر رکھی تھی جو عریاں تصویروں اور فلموں پر مشتمل تھی۔بلکہ اس کے سرکل میں ایسے لوگوں کا ایک گروپ تھا جو اس کی سائٹ میں رجسٹرڈ تھے۔وہ ان کے ای۔میل ایڈریس پر موقع بہ موقع نئی سے نئی عریاں گندی تصویریں اور فلمیں بھیجا کرتا تھا۔ وہ شخص اچانک مر گیا۔اور اب مصیبت یہ ہے کہ ہم اس کی سائٹ کا
Flag Counter