Maktaba Wahhabi

96 - 158
یوں عرض گزار ہوئے: ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بندہ زنا کا ارتکاب کر بیٹھا ہے۔آپ مجھے سزا دے کر اس گناہ سے پاک کر دیں۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخِ مبارک دوسری طرف پھیر لیا۔وہ گھوم کر ادھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکھڑے ہوئے اور پھر عرض پرداز ہوئے: ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں زنا کر بیٹھا ہوں، مجھے سزا دے کر پاک کردیجیے۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تیرا بھلا ہو! لوٹ جاؤ اور اللہ سے توبہ و استغفار کرو۔‘‘ وہ تھوڑا سا لوٹ کر گئے مگر ان سے صبر نہ ہوا اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگئے اور یوں درخواست کی: ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھ پر زنا کی سزا نافذ کرکے مجھے اس گناہ سے پاک فرما دیں۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سرزنش کر تے ہوئے فرمایا: ’’تیرا بھلا ہو! لوٹ جاؤ اور اللہ کے حضور توبہ تائب ہو جاؤ اور اس سے مغفرت وبخشش مانگو۔‘‘ راوی کا بیان ہے کہ وہ واپس لوٹ گئے اور تھوڑی ہی دور گئے۔مگر پھر فوراً لوٹ آئے اور گریہ زاری کرنے لگے: ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے پاک کر دیجیے۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کے ساتھ زور دار آوازسے فرمایا:
Flag Counter