Maktaba Wahhabi

94 - 158
میرے گھر میں گھس کر میری عزت پر ہاتھ ڈالنا چاہا ہے۔اس کے بعد تمھارا انجام قتل یا کم ازکم تمھارا ٹھکاناجیل ہوگی۔ وہ پاک دامن نوجوان یہ صورتِ حال دیکھ کر ہنسنے لگا۔ اُس نے اِس بدکار عورت کو اللہ کا خوف دلایا مگر وہ باز نہ آئی۔جب اس نے یہ سب دیکھا تو اس نے کسی بھی طرح اس عورت سے جان چھڑانے کا حیلہ اور بہانا سوچنا شروع کر دیا، بالآخر اس نے کہا کہ میں بیت الخلا(toilet)میں جانا چاہتا ہوں۔اس عورت نے ٹائلٹ کی طرف اشارہ کر دیا۔ وہ جب بیت الخلا میں داخل ہوا تو اس نے اس کی کھڑکیوں کی طرف نظر دوڑائی اور اندازہ لگا لیا کہ وہ ان کے راستے یہاں سے فرار نہیں ہو سکتا۔اب گلو خلاصی کے لیے اسے صرف یہی ترکیب سوجھی کہ وہ اپنے آپ کو گندگی مل لے۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور لیٹرین سے غلاظت اٹھا کر اپنے ہاتھوں، جسم اور کپڑوں پر مل لی۔اور پھر اس فاحشہ عورت کے سامنے آکھڑا ہوا۔ جب اس نے اسے اِس حال میں دیکھا تو چلا اٹھی اور اس سے لیا ہوا سامان اُٹھا کر اس کے منہ پر مارا اور اسے گھر سے دھکیل دیا۔وہ گلی سے گزر رہا تھا تو بچے اس کے پیچھے پاگل پاگل کا شور مچا رہے تھے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر جا پہنچا۔اپنے کپڑے تبدیل کیے اور نہا دھو کر بدن کو صاف کیا۔ اس وقت سے لے کر اس کے جسم سے مسلسل خوشبو پھوٹتی رہی۔یہاں تک کہ وہ اس دارالفنا سے دار البقا کی طرف انتقال کر گیا۔ (ماخوذ از المواعظ علاّمہ ابن الجوزي)
Flag Counter