Maktaba Wahhabi

64 - 158
’’اللہ تعالیٰ نے پیغمبر کے حال پر توجہ فرمائی اور مہاجرین و انصار کے حال پر بھی جنھوں نے ایسی تنگی کے وقت پیغمبر کا ساتھ دیا، اس کے بعد کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں کچھ تزلزل ہو چلا تھا۔پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی۔بلاشبہہ اللہ تعالیٰ ان سب پر بہت ہی شفیق و مہربان ہے۔اور تین شخصوں کے حال پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا، یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان پر تنگ ہونے لگی اور وہ خود اپنی جان سے تنگ آگئے اور انھوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے کہیں پناہ نہیں مل سکتی، بجز اس کے کہ اسی کی طرف رجوع کیا جائے پھر ان کے حال پر توجہ فرمائی تاکہ وہ آیند ہ بھی توبہ کر سکیں۔بے شک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کر نے والا بڑا رحم والا ہے۔‘‘(صحیح البخاري مع الفتح:۸/ ۱۱۳، حدیث:۴۴۱۸، کتاب المغازي)
Flag Counter