Maktaba Wahhabi

128 - 158
یہ خواب کسی تعبیر کا محتاج نہیں۔اس کا مطلب تو بالکل واضح ہے۔یہ لڑکے جو اس کی قبر پر جاکر پیشاب کر رہے ہیں یہ وہی ہیں جنھیں وہ تصویریں اور فلمیں بھیجا کرتا تھا۔پھر انھوں نے وہ تصویریں آگے ان لوگوں کو بھیجنا شروع کر رکھا تھا جنھیں وہ جانتے تھے۔کس قدر بھیانک معاملہ ہے! وہ شخص ان لوگوں کے گناہوں کو کیسے برداشت کرے گا؟ کیوں کہ حدیث میں ہے: ((مَنْ دَعَا اِلٰی ضَلَالَۃٍ کَانَ عَلَیْہِ مِنَ الْوِزْرِ مِثْلَ أَوْزَارِ مَنْ تَبِعَہٗ لَا یُنْقِصُ ذٰلِکَ مِنْ أَوْزَارِھِمْ شَیْئاً))(مختصر صحیح مسلم:۶۰ ۱۸) ’’جس نے کسی کو گمراہی پر لگایا۔اسے بھی اتنا ہی گناہ اور عذاب ہوگا جتنا اس پر چلنے والے کو ہوگا اور یہ چیز ان لوگوں کے گناہ و عذاب میں کوئی کمی نہیں کرے گی۔‘‘ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ اپنے اس فوت شدہ دوست پر نیکی کروں اور اس کے بوئے ہوئے شر کے پودے کو کاٹ دوں۔چنانچہ اس کے لیے میں نے اس سائٹ کی میزبان کمپنی سے رابطہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس میں اشتراک()بند کر دیں۔لیکن انھوں نے اس سلسلے میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے معذرت کرلی۔ بلکہ انھوں نے میری بات کا یقین ہی نہیں کیا کہ وہ آدمی مرچکا ہے۔کیونکہ میں اس کے وہ سیکرٹ نمبر ہی نہیں جانتا تھا جن سے اس نے وہ سائٹ بُک کروا رکھی تھی۔میں بہت چیخا۔چلاّیا، خوب شور مچایا کہ لوگو! وہ آدمی مرچکا ہے۔لیکن ان میں سے کوئی بھی میری اس بات پر کان دھرنے کو تیار نہ ہوا۔
Flag Counter