Maktaba Wahhabi

127 - 158
سیکرٹ نمبر(Password)نہیں جانتے کہ اسے بند کر سکیں یا کوئی بھی چارہ سازی کرسکیں۔میں انھی باتوں کے بارے میں سوچ رہا تھا۔اور ساتھ ہی ساتھ مسجد میں اس کی نمازِجنازہ ادا کرنے کا بھی انتظار کر رہا تھا۔میں جنازے کے ساتھ چل کر مسجد تک گیا تھا۔وہ دوسروں کے کندھوں پر اٹھائی ہوئی لاش کی شکل میں تھا۔میں سوچ رہا تھاکہ اب وہ اپنی قبر میں جاکر کیا دیکھے گا۔؟ کیا وہ ان عریاں تصویروں کا سامنا کرے گا۔؟﴿حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ﴾ نمازِ جنازہ کے بعد اب ہم قبرستان پہنچ چکے تھے جہاں ہر طرف انتہائی وحشت ناک قبریں ہی قبریں تھیں۔لوگوں کا اس کے قریب ایک ہجوم تھا۔میں نے جھانک کر ایک نظر اس کی قبر میں دیکھا۔آہ۔! اس میں اس کی کیا حالت ہوگی؟ بعض لوگوں کو میں نے روتے دیکھا۔ میں نے دل ہی دل میں سوچا۔ان لوگوں کا رونا بھلا اسے کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے؟ ہم نے اسے دفن کر دیا۔پھر ہم اسے اس اندھیری قبر میں اکیلے چھوڑ کر چل دیے۔اس کے اہل و عیال اور دولت سب واپس لوٹ گئے۔اب اس کے ساتھ صرف اس کا اپنا عمل ہی رہ گیا تھا۔! آپ کیا جانیں کہ اس کا عمل کیا تھا؟ اس کی والدہ نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لڑکے اس کی قبر پر جا جاکر پیشاب کر رہے ہیں۔وہ اپنے اس خواب کی تعبیر پوچھ رہی تھی۔وہ بے چاری کیا جانے درپردہ اس کا بیٹا کیا گل کھلایا کرتا تھا۔؟ میں نے بھی اس خواب کے بارے میں سنا۔میں نے اپنے دل ہی دل میں کہا:
Flag Counter