Maktaba Wahhabi

34 - 90
گئے۔‘‘[البخاری:۶۳۸۴] وہ مزید کہتے ہیں:’’ہم بیت اللہ میں نماز نہیں پڑھ سکتے تھے یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا،چنانچہ ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد ہم اس میں نماز پڑھنے لگے۔‘‘[طبقات ابن سعد ۳/۱/۱۹۳] ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا محل دیکھا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں ہوں اور ایک عورت ایک محل کے ایک کونے میں بیٹھی وضو کر رہی ہے،میں نے پوچھا:یہ محل کس کا ہے؟ تو فرشتوں نے جواب دیا:یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے،تو عمر رضی اللہ عنہ کی غیرت کو یاد کرکے میں وہاں سے چلا گیا۔‘‘[البخاری:۳۶۸۰،مسلم:۲۳۹۵] ٭ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جو موقف اختیار کرتے اس کی تائید میں قرآن مجید نازل ہو جاتا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِنَّ اللّٰہَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلٰی لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِہٖ) ’’بے شک اللہ تعالی نے عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور ان کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے۔‘‘[ترمذی:۳۶۸۲ وغیرہ باسناد صحیح لغیرہ]
Flag Counter