Maktaba Wahhabi

31 - 90
٭ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے زیادہ محبوب تھے۔ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ(أَیُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَیْکَ؟) ’’آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ میں نے کہا:مردوں میں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ میں نے کہا:پھر کون ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عمربن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔[البخاری:۳۶۶۲،مسلم:۲۳۸۴] تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی افضلیت کی گواہی دیتے ہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دیتے تھے،چنانچہ ہم ابو بکر رضی اللہ عنہ کو سب سے افضل قرار دیتے تھے اور ان کے برابر کسی کو نہیں سمجھتے تھے،ان کے بعد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور پھر عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو افضل تصور کرتے
Flag Counter