Maktaba Wahhabi

32 - 90
تھے۔[البخاری:۳۶۵۵] حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو سب سے افضل سمجھتے تھے محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد(حضرت علی رضی اللہ عنہ)سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ تو انھوں نے کہا:ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ میں نے کہا:پھر کون ہے؟ انھوں نے کہا:عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر مجھے خدشہ ہوا کہ اس کے بعد کہیں وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نام نہ لے لیں تو میں نے کہا:پھر آپ ہیں؟ انھوں نے کہا:میں تو مسلمانوں میں سے ایک عام شخص ہوں۔ [البخاری:۳۶۷۱،ابو داؤد:۴۶۲۹]
Flag Counter