بننے سے روکتا ہے، حدیث میں آتا ہے:
((لعن رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم اکل الربوا وموکلہ وشاہد وکاتبہ۔)) (ابوداود)
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے اس پر گواہی دینے والے اور اس کے لکھنے والے پر لعنت بھیجی۔‘‘
اسی طرح شراب کے کاروبار میں حصہ دار بننے سے بھی روکا گیا ہے:
((قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم لعن اللّٰہ الخمر وشاربہا وساقیہا وبائعہا ومبتاعہا وعاصرہا ومعتصرہا وحاملہا والمحمولۃ الیہ۔)) (ابوداود)
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خدا نے لعنت کی ہے شراب پر، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کے کشید کرنے والے پر، اس کے کشید کرانے والے پر، اس کے لے جانے والے پر اور اس شخص پر جس کے پاس وہ لے جائی جائے۔‘‘
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر اسلامی نصب العین اور پالیسی رکھنے والے اخبارات میں کام کرنا ایک مسلمان عامل صحافی کے لیے جائز نہیں ہو سکتا۔ رہا معاش اور روزی کا سوال، تو مسلمان تو اس بات پر ایمان رکھتا ہے کہ روزی رسان اللہ تعالیٰ ہے، وہ صحافی اور غیر صحافی سب کو روزی دیتا ہے۔ شیخ سعدی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:
اے کریمے کہ از خزانہ غیب
گبر و ترسا وظیفہ خورداری
دوستاں را کجا کنی محروم
اے کہ بادشمناں نظر داری
جس زمانے میں روزنامہ کوہستان ایوب خاں مرحوم کی جماعت کنونشن مسلم لیگ کا
|