Maktaba Wahhabi

225 - 372
إلیہ من والدہ وولدہ)) ۵۴؎ سیدالمحدثین محمدبن اسماعیل البخاری رحمہ اللہ نے اس عنوان ’’باب حب الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم من الإیمان‘‘ کے تحت حدیث مبارکہ نقل کی ہے۔جیسے حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ہستی اور ذات کی قسم!جس کے قبضہ قدرت میں میری(محمد1) کی جان ہے۔تم میں سے کوئی اتنی دیرتک مسلمان نہیں ہوسکتاجب تک میں(محمد1)اس کی اولاد اور اس کے والدین سے زیادہ عزیزاورمحبوب نہ بن جاؤں۔ عن انس رضی اللّٰہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((لایؤمن أحدکم حتی أکون أحب إلیہ من والدہ وولدہ والناس أجمعین)) ۵۵؎ ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم میں سے کوئی بھی(شخص )اس وقت مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والدین،اولاد،حتی کہ تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔‘‘ عن أنس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ قال((ثلث من کن فیہ وجد حلاوۃ الإیمان أن یکون اللّٰہ و رسولہ أحب إلیہ مما سواہما وأن یحب المرء لایحبہ إلا اللّٰہ وأن یکرہ أن یعود فی الکفران یقذف فی النار)) ۵۶؎ ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:جس شخص میں تین خصلتیں ہوں گی اسے ایمان کی مٹھاس نصیب ہو گی۔ 1۔ یہ کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسے تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔ 2۔ جس سے بھی محبت کرے صرف اللہ کے لئے کرے۔ 3۔ اور کفر میں دوبارہ لوٹنے کو ایسے نا پسند کرے جسے آگ میں پھینکے جانے کو نا پسند کرتا ہے۔‘‘ تلاوت قرآن حقوق والدین میں سے ان کی تعلیم وتربیت کااہتمام کرنابنیادی حق ہے۔اور تعلیم وتربیت کابنیادی ماخذومصدرقرآن کریم ہے توجب بچے کی تلاوت قرآن کی تربیت کی جائے گی تووہ اپنی صغرسنی میں قرآن کریم کی طرف مائل ہوگااورقرآن کریم ایسی کتاب ہے جوبڑوں بڑوں کے قلوب کورقیق کردیتی ہے۔توچھوٹے بچے توبالاولی اس کی طرف متوجہ ہوں گے اوران کی صغرسنی میں ایسی تربیت ہوجائے گی کہ پوری زندگی اس کااثرباقی رہے گا۔گویاان بچوں کوایسی تربیت ہوگی کہ لوگ ان پررشک کریں گے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((لاحسد إلا فی اثنین رجل أتاہ اللّٰہ القرآن فہو یتلوہ اناء اللیل و آناء النہار و رجل أتاہ اللّٰہ مالا فہو ینفقہ أناء اللیل وأناء النہار)) ۵۷؎ ’’رشک صرف دو باتوں میں ہو سکتا ہے: 1۔ وہ شخص جسے اللہ نے قرآن عطا کیا ہو اور وہ دن رات کے مختلف حصوں میں اس کی تلاوت کرے۔ 2۔ دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے مال عطا کیا ہو اور وہ اسے دن رات کے مختلف حصوں میں خرچ کرے۔‘‘ بچوں کوقرآن پڑھانے کاانداز یہ بات مسلم ہے کہ بچوں کو جیسے پڑھایا جائے ویسے ویسے ان کے قلوب و اذہان پرنقش ہوتا چلا جاتا ہے اس لیے تو کہتے ہیں کہ بچپن
Flag Counter