خاندانی روایات کی پاسداری خاندانی روایات خاندان کی اساس اور بنیادسے منسلک ہیں۔اب عصر حاضر میں خاندان اور خاندانی رسومات و رواجات اور روایات نے لازم وملزوم کی حیثیت اختیارکرلی ہے۔بالفاظ دیگر جتنی خاندان کی تاریخ پرانی ہے اتنی ہی اس کی روایات اور رواجات پرانے اور قدیم ہیں۔دور جدید میں یہ فرق کرنا مشکل ہوگیاہے کہ خاندانوں کے اندر رواج پاجانے والی روایات شادی بیاہ اور دیگر مواقع جزولاینفک تو نہیں،یہاں تک کہ سرمایہ پرست اور دنیا دار خاندان تو درکنار اسلامی اور دیندار گھرانے بھی ان کی لپیٹ سے محفوظ نہیں رہے۔خاندانی روایات سے ہماری مراد ایسی رسومات اورروایات ہیں جو مختلف خاندانوں کی طرف سے شادی،بیاہ،معاملات،ملاقات گویا خوشی اور غمی کے مختلف مواقعوں کے وقت رونما ہوتی ہیں۔ان رسومات اور روایات خاندانی کو تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔1۔ عہدجاہلیت کی خاندانی روایات 2۔اسلام میں خاندانی روایات 3۔عصر حاضر کی غیرشرعی خاندانی روایاتدورِجاہلیت اور عصر حاضر کی غیراسلامی خاندانی روایات1۔ متبنٰی(منہ بولا بیٹا) کو حقیقی بیٹے کا درجہ دینے کی روایت2۔ متبنٰی کی مطلقہ بیوی سے شادی کی روایت3۔ خطبہ(منگنی) کی روایت4۔ عورت سے بدسلوکی کی روایت5۔ معصوم بچیوں کو زندہ درگور کرنے کی روایتعصر حاضر میں خلاف اسلام خاندانی روایات 1۔ مائیوں بٹھانے کی روایت2۔ سہرہ بندی کی روایت3۔ گانی اور ہار پہنانے کی روایت4۔ ولہن کی منہ دکھائی کی روایت5۔ گود بٹھائی کی روایت6۔ جہیز کی روایت7۔ نیوندرا کی روایت8۔ دلہا کا سونے کی انگوٹھی پہننا9۔ تیل مہندی کی روایت10۔ سلامیاں دینے کی روایت11۔ بارات اور بینڈ باجوں کی روایت12۔ سربالے کی روایت13۔ ’’بری‘‘ لے جانے کی روایت14۔ شادی کے موقع پر مخلوط مجالس15۔ ملکاوا لے جانے کی روایت و رسمخاندان کی اسلامی روایات1۔ خطبہ(منگنی کا پیغام بھیجنا)2۔ خطبہ پر خطبہ کی ممانعت3۔ خطبہ پر خطبہ کی صورت میں حق پہلے کاہے اگر اس کی طرف میلان ہوجائے۔4۔ لڑکی کا لڑکے کو اور لڑکے کا لڑکی کو ایک نظر دیکھنا۔5۔ لڑکی اور لڑکے کی شادی کے موقع پر افراد خانہ کی مشاورت۔6۔ نکاح کے وقت لڑکی کے ولی اور گواہوں کی موجودگی۔7۔ نکاح کے موقع پر شوروغل کا ہونا تاکہ افراد محلہ کونکاح کا علم ہوجائے۔8۔ ولیمہ کرنا۔عہد جاہلیت کی خاندانی روایت:متبنٰی(منہ بولے بیٹے) کی حیثیت اور اس کی مطلقہ سے شادی کی روایتدورِ جاہلیت میں متبنٰی(اپنے منہ بولے بیٹے) کو عرب لوگ بہت زیادہ اہمیت سے نوازتے تھے اوران کو حقیقی بیٹے کا سا مقام حاصل ہوتاتھا اور حتیٰ کہ اپنے متبنٰی کی مطلقہ سے نکاح کرنے کو بہت بڑا جرم اور شرم و حیا کے خلاف گردانتے تھے۔جس کی برہان اور واضح دلیل اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔﴿وَاِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْ اَنْعَمَ اللّٰہ عَلَیْہِ وَاَنْعَمْتَ عَلَیْہِ اَمْسِکْ عَلَیْکَ زَوْجَکَ وَاتَّقِ اللّٰہ وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِکَ مَا اللّٰہ مُبْدِیْہِ وَ تَخْشَی النَّاسَ وَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰہُ فَلَمَّا قَضٰی زَیْدٌ مِّنْھَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَھَا لِکَیْ لَایَکُوْنَ عَلٰی الْمُؤمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْ اَزْوَاجِ اَدْعِیَائِھِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْھُنَّ وَ طَرًا۔وَکَانَ اللّٰہ مَفْعُوْلًا﴾۱؎’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو نہ چھوڑے اور اللہ ڈرو۔پھر جب زید اس سے اپنی حاجت کرچکا تو ہم نے اس(مطلقہ خاتون) کا تم سے نکاح کردیا تاکہ مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹے کی بیویوں کے معاملہ میں کوئی تنگی نہ رہے جبکہ وہ اس سے اپنی حاجت پوری کرچکے ہوں اور اللہ کا حکم تو عمل میں آنا ہی چاہئے تھا۔‘‘متبنٰی کی تعریف ’’ھواتخاذ الشخص ولد غیرہ ابنالہ‘‘ وکان الرجل فی الجاھلیۃ یتبنی الرجل،فیجعلہ کالابن