Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

نکاح کامقصداور ضرورت انسانی فطرت ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ادارہ یا فرد جب کسی کام کا آغاز کرتاہے تواس کے اغراض ومقاصد کا تعین کرتاہے مزید برآں اسکی حکمتوں،فوائد وثمرات،خامیوں اور خو بیوں الغرض مستقبل کے تمام نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدا کرتاہے تاکہ پیش آمدہ خطرات سے بچا جاسکے اور اسکام کو احسن انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔فریقین کا عقد نکاح میں آنا بھی چونکہ ایک اہم ادارہ(خاندان) کی بنیاد بنتاہے لہٰذا نکاح کے مقاصد کا جاننا بھی ازحد ضروری ہے اسی لئے نکاح کے بہت سارے مقاصد میں سے چند ایک کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ دین وایمان کی اکملیت نکاح کا بنیادی مقصد تکمیل ایمان ہے۔گویا شادی کرناعبادت ہے جس سے انسان اپنے نصف دین کو مکمل کرتاہے۔جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إذاتزوج العبد فقد استکمل(کمل)نصف الإیمان فلیتق اللّٰہ فی النصف الباقی))۲۵؎ ’’جب بندہ شادی کرلیتاہے تواس کا نصف ایمان مکمل ہوجاتاہے،پس باقی نصف ایمان کے بارے میں اسے اللہ سے ڈرنا چاہیے۔‘‘ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو حسن کہا ہے۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((من رزقہ اللّٰہ امراء ۃ صالحۃ فقد أعانہ اللّٰہ علی شطر دینہ فلیتق اللّٰہ فی الشطر الثانی)) ۲۶؎ ’’جسے اللہ کریم نیک بیوی عطا کردے تواس نے اسے نصف دین پرمدد دی اسے چاہیے کہ باقی نصف میں بھی اللہ سے ڈرے۔‘‘ صاحب فیض القدیر اس حدیث کے ضمن میں لکھتے ہیں کہ(اللہ نے)تقوی کودوحصوں میں تقسیم کیاہے شادی کرنے کے ساتھ نصف تقوی حاصل ہوجاتاہے اورباقی نصف اس کے علاوہ ہے۔ ابوحاتم فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے بطن اوراپنی شرمگاہ کی حفاظت پر کار بند ہوتاہے۔اورشادی ونکاح سے میاں،بیوی ان دونوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔۲۷؎ افراد گھر کی تربیت بسااوقات نکاح کامقصدگھرکے افراد کی تعلیم وتربیت اورادب وتأدیب ہوتاہے۔ جیسا کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے غزوہ احد میں اپنے باپ کی شہادت کے بعد ایک بیوہ عورت سے شادی کی امام بخاری رحمہ اللہ نے مختلف مقامات پر ان الفاظ کے ساتھ اس حدیث کونقل کیا ہے۔ عن جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ عنہ قال ہلک أبی وترک سبع بنات اوتسع بنات فتزوجت امرأۃ ثیبا فقال لی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تزوجت یاجابر فقلت نعم فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تزوجت یاجابر فقلت نعم فقال أبکراً أم ثیباً قلت بل ثیباً قال:فہلا جاریۃ تلاعبہا وتلاعبک وتضاحکہا وتضاحکک قال فقلت لہ أن عبداللّٰه ہلک وترک بنات وانی کرہت ان
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter