Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

344
اجتماعی میل جول کے محاسن 1۔اتفاق و اتحاد قائم رکھنا اتفاق و اتحادکو عربی زبان میں ’’اجتماع‘‘ کی اصطلاح سے یاد کیا جاتاہے جس کی اصل اور مادہ ’’جمع‘‘(ج،م،ع) ہے۔ ٭ ابن فارس لکھتے ہیں: ’’الجیم والمیم والعین،اصل واحد یدل علی تضام الشی یقال جمعت الشئ جمعا و تجمع القوم۔اجتمعوا من ھنا وھنا و اجتمع القوم،انضموا،وھو ضد تفرقوا‘‘۸۹؎ جیم،میم،عین تین حروف کو ملا کر ایک لفظ ’’جمع‘‘ بنتا ہے جوکہ واحد کا صیغہ ہے جو کسی چیز کے اجتماع پردلالت کرتا ہے کہا جاتا ہے،’’جمعت الشی جمعا‘‘ میں نے کسی چیز کو جمع کیا اور قوم جمع ہوگئی یعنی قوم کااجتماع ہوگیا چنانچہ اجتماع افتراق و انتشار اور تفرقہ کی ضد ہے۔ ٭ موسوعہ نضرۃ النعیم میں ہے: ’’وھو ان یلتقی المسلمون و ینضم بعضھم الی بعض ولا یتفرقوا‘‘۹۰؎ ’’مسلمانوں کا اتفاق و اتحاد اس طرح ہوجانا کہ ان کاہرفرد دوسرے فرد کے اتنا قریب ہوجائے کہ ان کے درمیان کسی قسم کا خلا اور خلیج باقی نہ رہے تو اسے شریعت اسلامیہ میں اجتماع کہتے ہیں۔‘‘ ٭ امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ان اللّٰہ تعالیٰ یامر بالالغۃ و ینھی عن الفرقۃ لان الفرقۃ ھلکۃ والجماعۃ نجاۃ‘‘ ۹۱؎ ’’اللہ تعالیٰ محبت و الفت اوراجتماعیت کا امر فرماتا ہے اور اختلاف و انتشار اور تفرقہ سے منع فرماتے ہیں کیونکہ اختلاف و انتشار ہلاک کردیتا ہے اور اجتماعیت اور اکٹھ میں فوز و فلاح ہے۔‘‘ قرآن کریم اتفاق و اتحاد کادرس دیتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 1۔ ﴿وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہ جَمِیْعًا وَّلاَ تَفَرَّقُوْا﴾۹۲؎ ’’اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوط سے تھامے رکھو اور فرقوں میں نہ تقسیم ہوجاؤ‘‘ 2۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌیَّدْعُوْنَ اِلٰی الْخَیْرِ…﴾۹۳؎ ’’تم میں سے ایک ایسی ضرور جماعت ہونی چاہئے جو خیر کی طرف دعوت دے۔‘‘ مذکورہ بالا دونوں آیات مبارکہ اتفاق و اتحاد اور اجتماعیت خاندان و امت کا واشگاف الفاظ میں اور منہ بولتا ثبوت ہیں۔ فرامین رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اتفاق و اتحاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((فمن وصلہا وصلہ اللّٰہ ومن قطعہا قطعہ اللّٰہ)) ۹۴؎
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter