جائیں۔۴۵؎ 2۔عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی تلقین امام عبدالرزاق رحمہ اللہ اور امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی باندی ام یاسین رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ’’ایقظوا الصبی یصلی ولوبسجدۃ‘‘۴۶؎ ’’بچے کو نماز کے لئے بیدار کرو خواہ وہ ایک ہی سجدہ کر لے۔‘‘ تعلیم نمازکے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہ کاقول امام ابن ابی شیبۃ رحمہ اللہ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ’’یعلم الصبی الصلاۃ إذا عرف یمینہ من شمالہ‘‘۴۷؎ ’’جب بچہ دائیں اوربائیں میں فرق کرلے تواس کونمازسکھلائی جائے۔‘‘ حکم نماز کے متعلق تابعین کے اقوال وافعال 1۔حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ کاطرزعمل حضرت ہشام بن عروۃ رحمہ اللہ کا قول ہے ’’کان ابی یأمر الصبیان بالصلاۃ اذا عقلوہا والصیام اذا طاقوہ‘‘۴۸؎ ’’جب بچے سن شعورکوپہنچتے تومیرے والدمحترم ان کونمازکاحکم دیتے اورجب ان میں طاقت ہوتی توان کوروزہ رکھنے کاحکم دیتے۔‘‘ 2۔ابن سیرین رحمہ اللہ کاقول امام ابن ابی شیبۃ رحمہ اللہ نے امام ابن سیرین رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے۔کہ انہوں کہا ((یعلم الصبی الصلاۃ إذا عرف یمینہ من شمالہ)) ۴۹؎ ’’کہ جب بچہ دائیں اوربائیں میں تمیزکرنے کے قابل ہوجائیں تواسے نمازسکھائی جائے۔‘‘ 3۔سلف کے طرز عمل کے متعلق ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا قول امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا ((کانوا یعلمون الصبیان إذا اثغرروا)) ۵۰؎ ’’جب بچوں کے دودھ کے دانت گرتے تووہ انہیں نمازکی تعلیم دیناشروع کردیتے۔‘‘ 4۔سلف کے رویہ کے بارے میں ابن اثیر رحمہ اللہ کاقول ٭ علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ اس سلسلے میں لکھتے ہیں: ((کانوا یحبون ان یعلموالصبی الصلاۃ اذااثغر)) ۵۱؎ |