’’تم قیامت کے روزاپنے اور اپنے باپوں کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہذا اچھے چھے نام رکھو۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارکہ ویسے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے نام ہیں لیکن نبی اکرم 1کی زبان اقدس سے صادر ہونے والے نام یہ ہیں ((لی خمسۃ أسماء أنا محمد وأنا أحمد وأنا الماحی الذی یمحوا اللّٰہ الکفر وأنا الحاشر الذی یحشر الناس علیٰ قدمی وأنا العاقب)) ۱۵؎ ایک اور روایت میں ہے: ((ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:لی خمسۃ اسماء أنا محمد وأنا أحمد وأنا الماحی الذی یمحوا اللّٰہ الکفر وأنا الحاشر الذی یحشر الناس علیٰ قدمی وأنا العاقب الذی لیس بعدہ احد وقد سماہ اللّٰہ رؤفا رحیما)) ۱۶؎ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پانچ نام ہیں میں محمد اور میں احمد ہوں اور میرا نام ماحی بھی ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کفر کو مٹاتا ہے اور میرا نام حاشر ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میرے قدموں پر لوگوں کو جمع فرمائے گا اور عاقب ہوں میرے بعد کوئی(نبی یا رسول )نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام رؤف اور رحیم رکھا ہے۔‘‘ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان: ((إن أحب أسمائکم إلی اللّٰہ عبداللّٰہ وعبدالرحمن )) کے ضمن میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اپنی اولاد وں کے پاکیزہ اور حسین وجمیل نام رکھنے کے لیے ابھارا ہے۔۱۷؎ انبیاء کے نام رکھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((تسموا بأسماء الأنبیاء وأحب الأسماء إلی اللّٰہ عبد اللّٰہ وعبد الرحمن)) ۱۸؎ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا أنبیا ء کے نام رکھو اور اللہ کے پسندیدہ نام عبداللہ وعبدالرحمن ہیں۔‘‘ آپ کے اس فرمان میں بہت بڑی حکمت یہ ہے کہ اس سر زمین میں کم وبیش ایک لاکھ چو بیس ہزار انبیاء ورسل مبعوث کیے گئے جو بوقت ضرورت پے در پے حکم باری تعالیٰ سے مختلف مقامات پر مبعوث ہوئے جن میں سے کوئی بھی ایسا پیغمبر نہیں جس کے نام ولقب سے توحید الٰہی نہ ٹپکتی ہوگویا ان کے اسماء مبارکہ اللہ کے منشاء ومرضی سے طے ہوئے تھے اور ان میں سے کسی کا نام ایسا نہیں ہے جو اللہ کا ناپسندیدہ ہو تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ہمیں انبیاء کرام کے اسماء مبارکہ سے اپنی اولاد اور بچوں کے نام منتخب کرنے چاہیں تاکہ جس طرح بچے بڑے ہوں تو اللہ کی وحدانیت کا بول بالا ہو۔ سچے نا م نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((قال ر سول صلی اللّٰہ علیہ وسلم تسموا بأسماء الأنبیاء وأحب الأسماء إلی اللّٰہ عبد اللّٰہ وعبد الرحمن وأصدقہا حارث وہمام واقبحہا حرب ومرہ)) ۱۹؎ |