Maktaba Wahhabi

329 - 434
اس لئے یہ بات سمجھنا چاہئے کہ قادیانیت ایک الگ دین ہے جس کا رسول غلام احمد اور جس کا خدا ملکہ وکٹوریہ انگریزی سامراج ہے۔ اس کا اس امت سے کوئی تعلق نہیں جس کا نبی مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور جس کا رب عرش والا خدا جل جلالہ ہے۔ لوگو !اس لئے یہ بات سمجھنا چاہئے کہ مرزائیت کیا ہے؟ مرزائیت اصل میں مسلمانوں کو انگریزی سامراج کی غلامی کے اندر پختہ کرنے کے لئے ایک افیون اور بھنگ کا نام ہے۔ مرزائیت حشیش کا نام ہے اور کوئی غیرت مند امت اپنے جسم کے اندر ایسے ناسور کو برداشت نہیں کر سکتی۔ و اخر د عوانا ان الحمد للّٰه رب العلمین ۱۸۔ اخبار ’’پیغام صلح ‘‘۱۴مارچ ۱۹۱۶ء ۔ نظم ظہورالدین اکمل قادیانی
Flag Counter