Maktaba Wahhabi

330 - 434
حقوق العباد کی اہمیت خطبہ مسنونہ کے بعد: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ. بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ. وَاعْبُدُ وا اللّٰہَ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقَرْبٰی وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ وَمَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ مُخْتَالًا فَخْوْرًا الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَیَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَیَکْتُمُوْنَ مَآ اٰتٰھُمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ وَ اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّھِیْنًا. (النساء:۳۶‘۳۷) تمام قسم کی تعریفات وحدہ لا شریک‘ خالق کائنات‘ مالک ارض و سماء کے لئے ہیں اور لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں اس ہستی اقدس و مقدس پر جن کا نام نامی اسم گرامی محمد اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وبارک وسلم ہے۔ وہ ذات مقدسہ‘ مبارکہ‘ مطہرہ کہ رب العزت نے جنہیں رحمت کائنات بنا کر بھیجا اور جن کے ذریعے اہل کائنات کی ہدایت اور راہنمائی کا بندوبست فرمایا۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کائنات میں جلوہ گر ہو کر بنی نوع انسان کی ہدایت اور راہ نمائی کے لئے اللہ کے کلام پاک کی روشنی میں انہیں اپنے عمل قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہدایت کی راہ پر گامزن کیا اور انہیں دنیا میں جینے کا‘ دنیا میں رہنے کا ‘دنیا میں بسنے کا ڈھنگ اور طریقہ بتلایا۔ امام کائنات‘ فخر موجودات‘ رحمتہ للعالمینصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اس لحاظ سے دنیا میں امتیاز اور خصوصیت کی حامل ہیں کہ ان تعلیمات میں آپ نے دنیا والوں کو صرف اللہ سے‘
Flag Counter