Maktaba Wahhabi

328 - 434
سے زیادہ ہیں۔ حضور کے اور سارے نبیوں کے تین لاکھ۔ اسی لئے تو کہا ہے محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل غلام احمد کو دیکھے قادیان میں اس نے کہا سارے نبیوں کے معجزے تین لاکھ میرے اکیلے کے دس لاکھ۔ اور میں نے کہا دیکھیں تو سہی اس کا معجزہ کیا ہے؟ اس نے کہا میرا معجزہ یہ ہے کہ جب میری آخری شادی ہوئی‘ مجھے تپ دق کا مرض تھا‘ آنکھوں سے پانی اترتا تھا‘ دایاں ہاتھ خراب تھا ‘دانتوں میں کیڑا پڑا ہوا تھا رات کو سو دفعہ پیشاب آتا تھا ‘مرگی کے دورے پڑتے تھے۔ ساری بیماریاں تھیں اور قوت مردمی موجود نہیں تھی۔ یہ اس نے خود لکھا۔ کہنے لگا میں نے شادی کا ارادہ کیا تو مولوی نور دین نے مجھ کو کہا شادی نہ کرو فتنے کا ڈر ہے۔ سمجھتے ہو ناں؟ زیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تو کہا فتنے کا ڈر ہے۔ کہنے لگا لیکن میرا معجزہ دیکھو کہ باوجود اس کے کہ مجھ میں قوت نہیں تھی نو مہینے کے بعد میرے گھر بچہ پیدا ہو گیا۔ میں نے پھر اس پر لکھا یہ معجزہ تیرا نہیں تیری بیوی کا ہے جس نے بغیر مرد کے بچہ پیدا کر دیا۔ یہ بدبخت یہ نبی ہے۔ حیا نہیں آتی شرم نہیں آتی۔ وہ جو غیروں کا آلئہ کار‘ غیروں کا ایجنٹ تھا اس سے انگریز نے دو حربے اختیار کئے۔ ایک اس نے مسلمانوں کے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت پہ حملہ کروایا اور دوسرا انگریز نے یہ تاثر دیا کہ نبوت اس کو کہتے ہیں۔ اس طرح کے بے وقوف آدمی نبی ہو سکتے ہیں۔ اصل میں مقصد نبوت کی تذلیل تھا۔ او نہیں سمجھ آئی بات کی ؟ اگر کسی بندر کو منبر پہ بٹھا دیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ اس کا نام مولویت ہے۔ مولویت کی تذلیل ہے۔ مولویوں کو ذلیل کرنے کے لئے سوانگ بناتے ہیں۔ او جب کوئی حکمرانوں سے ناراض ہو جاتے ہیں تو اس کے کارٹون بناتے ہیں۔ موجودہ حکرانوں کا نام نہیں لیتے ڈر آتا ہے۔ مارشل لاء آیا ہے ناں۔ او یاد ہے کہ نہیں پہلے زمانے میں ایک فیلڈ مارشل صاحب حکمران تھے لوگوں نے جو گلیوں میں پھرتے ہیں ان کے گلے میں تختے ڈال دئیے۔ مطلب کیا ہوتا ہے کہ اس کو کہتے ہیں فیلڈ مارشل۔ اس طرح انگریز بدبخت نے اس بدبخت کو نبوت کے منصب پر بٹھا کر صرف رسول اللہ کی گستاخی ہی نہیں کی بلکہ نبوت کی بھی تذلیل کروائی ہے کہ یہ ہے نبی اس کا نام نبی ہے۔
Flag Counter