Maktaba Wahhabi

وسیلہ کی شرعی حیثیت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

وسیلے کی اقسام جائز وسیلہ: دُعا میں وسیلے کی تین قسمیں جائز ومشروع ہیں : 1.اسمائے حسنیٰ کا وسیلہ مثلاً : اللہ! اپنی رحمت کے وسیلے ہمارے حال پہ رحم فرما۔ ٭ فرمانِ باری تعالیٰ ہے : ﴿وَلِلّٰہِ الْـأَسْمَائُ الْحُسْنٰی فَادْعُوہُ بِہَا﴾(الأعراف : 180) ’’اللہ کے خوب صورت نام ہیں ،ان ناموں کے وسیلے سے اس سے مانگا کرو۔‘‘ علامہ قرطبی رحمہ اللہ( 671ھ)فرماتے ہیں : قَوْلُہٗ تَعَالٰی : ﴿فَادْعُوہُ بِہَا﴾، أَیِ اطْلُبُوا مِنْہُ بِأَسْمَائِہٖ، فَیُطْلَبُ بِکُلِّ اسْمٍ مَّا یَلِیقُ بِہٖ، تَقُولُ : یَا رَحِیمُ ارْحَمْنِي … ۔ ’’اللہ کا فرمان ہے :﴿فَادْعُوہُ بِہَا﴾(اللہ سے اسمائے حسنیٰ کے وسیلے سے دعا کرو)، اللہ سے اس کے ناموں کے وسیلے سے مانگو۔ ہرنام کے وسیلے سے وہ دعا مانگی جائے، جو اس نام کے معنی میں ہو، مثلاً اے رحیم! مجھ پر رحم فرما…۔‘‘ (تفسیر القُرطبي : 7/327) 2.نیک اعمال کا وسیلہ۔
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6وسیلہ کا مفہوم
8وسیلے کی اقسام
14وسیلہ اور قرآنِ کریم
64وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں
90مختلف مکاتب ِفکر اور وسیلہ
133ناجائز وسیلہ پر دلائل کا جائزہ
277سیدنا آدم علیہ السلام کا وسیلہ
329آپ اگر نہ ہوتے…!
345نمازِ غوثیہ
Flag Counter