Maktaba Wahhabi

وسیلہ کی شرعی حیثیت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

329
آپ اگر نہ ہوتے…! تخلیق کائنات کا مقصدکیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ عبادت ِالٰہی۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِیَعْبُدُونِ﴾(الذّاریات : 56) ’’میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔‘‘ معلوم ہوا کہ نظامِ کائنات کو خالقِ کائنات نے اپنی عبادت کے لیے ہی پیدا کیا ہے۔ اس قرآنی بیان کے خلاف صوفیا نے ایک جھوٹی اور من گھڑت روایت مشہور کر رکھی ہے کہ کائنات کی تخلیق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے، آپ کے طفیل اور آپ کے صدقے ہوئی۔ اگر آپ نہ ہوتے، تو کائنات تخلیق نہ ہوتی۔ اس سلسلہ میں بیان کردہ روایات جھوٹی، جعلی اورضعیف ہیں ۔ اس غلط عقیدے کے بارے میں بیان کی جانے والی روایات کی ذخیرہ حدیث میں موجود تمام سندوں کا تفصیلی جائزہ اور ان پر منصفانہ تبصرہ پیش خدمت ہے۔ قارئین کرام! غور سے اس مضمون کا مطالعہ فرمائیں اور فیصلہ خود کریں کہ کیا ایسی روایات کو دینِ اسلام کا نام دیا جا سکتا ہے؟ ملاحظہ فرمائیں : روایت نمبر1 سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6وسیلہ کا مفہوم
8وسیلے کی اقسام
14وسیلہ اور قرآنِ کریم
64وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں
90مختلف مکاتب ِفکر اور وسیلہ
133ناجائز وسیلہ پر دلائل کا جائزہ
277سیدنا آدم علیہ السلام کا وسیلہ
329آپ اگر نہ ہوتے…!
345نمازِ غوثیہ
Flag Counter