Maktaba Wahhabi

وسیلہ کی شرعی حیثیت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں گزشتہ صفحات شاہد ہیں کہ قرآنِ کریم اور صحیح احادیث سے تین طرح کا وسیلہ ثابت ہے۔ایک اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کا ، دوسرے نیک اعمال کا اور تیسراکسی زندہ انسان کی دُعا کا،لہٰذا وسیلے کی صرف یہی قسمیں جائز اور مشروع ہیں ۔باقی جتنی اقسام ہیں ، غیرمشروع اور ناجائز و حرام ہیں ۔صحیح احادیث اور فہم سلف سے بھی جائز وسیلہ کے بارے میں یہی ثابت ہے، نیز وسیلہ کی ممنوع اقسام کے بارے میں صریح ممانعت و نفی بھی موجود ہے۔ ملاحظہ کیجئے! زندہ نیک شخص کی دُعا کے وسیلے کا جواز : سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : إِنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ، کَانَ إِذَا قُحِطُوا اسْتَسْقٰی بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ المُطَّلِبِ، فَقَالَ : اللّٰہُمَّ! إِنَّا کُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا فَتَسْقِینَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَیْکَ بِعَمِّ نَبِیِّنَا فَاسْقِنَا، قَالَ : فَیُسْقَوْنَ ۔ ’’سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا طریقہ تھا کہ جب قحط پڑ جاتا، تو عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ (کی دعا )کے وسیلہ سے بارش طلب کرتے تھے۔ دعا
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6وسیلہ کا مفہوم
8وسیلے کی اقسام
14وسیلہ اور قرآنِ کریم
64وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں
90مختلف مکاتب ِفکر اور وسیلہ
133ناجائز وسیلہ پر دلائل کا جائزہ
277سیدنا آدم علیہ السلام کا وسیلہ
329آپ اگر نہ ہوتے…!
345نمازِ غوثیہ
Flag Counter