Maktaba Wahhabi

وسیلہ کی شرعی حیثیت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

٭قرآن میں اہل ایمان کی صفت بیان ہوئی ہے: ﴿أَلَّذِینَ یَقُولُونَ رَبَّنَآ إِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾(آل عمران : 16) ’’اہل ایمان کہتے ہیں : ربّ کریم! ہم ایمان لائے ہیں ، اسی باعث ہمارے گناہ معاف کر اور ہمیں جہنم سے پناہ میں رکھ۔‘‘ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ( 774ھ)فرماتے ہیں : ﴿أَلَّذِینَ یَقُولُونَ رَبَّنَآ إِنَّنَآ اٰمَنَّا﴾، أَيْ بِکَ وَبِکِتَابِکَ وَبِرَسُولِکَ، ﴿فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا﴾، أَيْ بِإِیمَانِنَا بِکَ وَبِمَا شَرَعْتَہٗ لَنَا، ﴿فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا﴾ وَتَقْصِیرَنَا مِنْ أَمْرِنَا بِفَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ، ﴿وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ۔ ’’اہل ایمان کہتے ہیں :ربّ کریم! ہم تجھ پر، تیری کتاب اور تیرے رسول پر ایمان لے آئے۔ چونکہ ہم تجھ پہ ایمان رکھتے ہیں اور تیری نازل کردہ شریعت پر سر تسلیم خم ہیں ، اسی طفیل ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری کوتاہیوں سے در گزر فرما۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر : 2/23) ٭سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں نے دعا کی: ﴿رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشَّاہِدِینَ﴾ (آل عمران : 53)
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6وسیلہ کا مفہوم
8وسیلے کی اقسام
14وسیلہ اور قرآنِ کریم
64وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں
90مختلف مکاتب ِفکر اور وسیلہ
133ناجائز وسیلہ پر دلائل کا جائزہ
277سیدنا آدم علیہ السلام کا وسیلہ
329آپ اگر نہ ہوتے…!
345نمازِ غوثیہ
Flag Counter