Maktaba Wahhabi

وسیلہ کی شرعی حیثیت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

اس کا قرب حاصل کیاجائے۔وسیلہ کی جمع وسائل ہے۔کہتے ہیں ، فلاں نے فلاں کی طرف وسیلہ بنایا۔ حدیث میں وسیلے سے مراد اللہ تعالیٰ کا قرب ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد روز قیامت شفاعت ہے۔‘‘ (النّہایۃ في غریب الحدیث : 5/555) معلوم ہوا کہ وسیلہ اس چیز کا نام ہے، جس کے ذریعے بندہ اللہ تعالیٰ کا تقرب اور اس کی خوشنودی حاصل کرتا ہے اور اس سے مراد نیک اعمال ہیں ۔ ٭فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿یَآ أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَابْتَغُوٓا إِلَیْہِ الْوَسِیلَۃَ وَجَاہِدُوا فِي سَبِیلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ﴾(المائدۃ : 35) ’’ اہل ایمان !اللہ سے ڈرجاؤ ،اسے راضی کرنے کے لئے وسیلہ تلاش کرو اور اس کے رستے میں جہاد کرو، کامیاب ہو جاؤ گے۔‘‘ اس آیت میں اللہ کی طرف وسیلہ تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وسیلہ کیا ہے؟ تمام سنی مفسرین کا اتفاق ہے کہ اس سے مراد نیک اعمال ہیں ۔ دعا میں وسیلہ: تضرع کا وہ مقام، جس میں آپ اللہ سے دعا کرتے ہیں ، ساتھ میں کوئی طریقہ اس دعا کی قبولیت کا اختیار کرتے ہیں ، وسیلہ کہلاتا ہے۔ دعاچونکہ عبادت ہے اور ہر عبادت کا طریقہ قرآن و سنت سے معلوم کیا جاتا ہے، لہٰذا دعا میں وسیلہ وہی اختیار کیا جائے گا ، جو قرآن وسنت سے ثابت ہے۔وسیلہ کے جس طریقہ کا ذکر قرآن وسنت میں نہیں ، ناجائز اور غیر مشروع ہوگا۔
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6وسیلہ کا مفہوم
8وسیلے کی اقسام
14وسیلہ اور قرآنِ کریم
64وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں
90مختلف مکاتب ِفکر اور وسیلہ
133ناجائز وسیلہ پر دلائل کا جائزہ
277سیدنا آدم علیہ السلام کا وسیلہ
329آپ اگر نہ ہوتے…!
345نمازِ غوثیہ
Flag Counter