Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

لِلْمَوْتِ ، وَ اَکْثَرُہُمُ اسْتِعْدَادًا لِلْمَوْتِ، اُوْلٰئِکَ الْاَکْیَاسِ ذَہَبُوْا بِشَرَفِ الدُّنْیَا وَ کَرَامَۃِ الْآخِرَۃِ)) رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ [1] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دسواں آدمی حاضر ہوا ۔ انصار میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کی ’’اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں سے سب سے زیادہ عقل مند اور دور اندیش کون ہے؟‘ ‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’موت کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا اور موت کے لئے سب سے زیادہ تیاری کرنے والا … یہ لوگ سب سے زیادہ عقل مند ہیں۔ دنیا اور آخرت میں عزوشرف پانے والے ہیں۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ :3 موت کو یاد کرنا عبادت ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم رَجُلٌ بِعِبَادَۃٍ وَ اجْتِہَادٍ فَقَالَ : ((کَیْفَ ذِکْرُ صَاحِبِکُمْ لِلْمَوْتِ؟)) قَالُوْا مَا نَسْمَعُہٗ یَذْکُرُہٗ ، قَالَ : ((لَیْسَ صَاحِبُکُمْ ہُنَاکَ)) رَوَاہُ الْبَزَّارُ [2] (حسن) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کی عبادت اور ریاضت کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ’’تمہارا ساتھی موت کو کتنا یاد کرتا تھا؟‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’ہم نے اسے کبھی موت کا ذکر کرتے تو نہیں سنا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’پھر تمہارا ساتھی عبادت کے اس درجہ کو نہیں پہنچا جس کا ذکر تم کررہے ہو۔‘‘ اسے بزار نے روایت کیا ہے۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدِ نِ السَّاعِدِیِّ رضي اللّٰه عنه قَالَ مَاتَ رَجُلٌ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ، فَجَعَلَ اَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَثْنُوْنَ عَلَیْہِ ، وَ یَذْکُرُوْنَ مِنْ عِبَادَتِہٖ وَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم سَاکِتٌ ، فَلَمَّا سَکَتُوْا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((ہَلْ کَانَ یُکْثِرُ ذِکْرَ الْمَوْتِ؟)) قَالُوْا: لَا ۔ قَالَ : (( فَہَلْ کَانَ یَدَعُ کَثِیْرًا مِمَّا یَشْتَہِیْ؟)) قَالُوْا : لاَ ۔ قَالَ : ((مَا بَلَغَ صَاحِبُکُمْ کَثِیْرًا مِمَّا تَذْہَبُوْنَ اِلَیْہِ )) رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ [3] (حسن) حضرت سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک آدمی فوت ہوگیا تو
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter